ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارور:ماہی گیری کے لئے استعمال نہ ہونے والی کشتیوں کو مودگا  بندر گاہ سے ہٹادیا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماہی گیری کا حکم

کارور:ماہی گیری کے لئے استعمال نہ ہونے والی کشتیوں کو مودگا  بندر گاہ سے ہٹادیا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماہی گیری کا حکم

Fri, 15 Nov 2019 14:14:17    S.O. News Service

کاروار 15/نومبر (ایس او نیوز) محکمہ ماہی گیری کے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے ایک بیان کے ذریعے حکم دیا ہے کہ بیلے کیری، منجو گونی اور بیلمبر سے تعلق رکھنے والی جتنی بھی کشتیاں ماہی گیری کی سرگرمیوں میں استعمال نہ کرتے  ہوئے مودگا بندر پر لنگر اندازکی گئی ہیں انہیں وہاں سے 31نومبر تک فوری طور پر ہٹادیا جائے۔

کہا جاتا ہے کہ ماہی گیری میں استعمال نہ ہونے اور ڈوبنے والی کئی کشتیاں مودگا ماہی گیر بندر پر پچھلے کچھ برسوں سے یونہی چھوڑ دی گئی ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی ماہی گیروں کو اپنے کشتیاں لانے اور لے جانے میں بڑی دقت پیش آرہی ہے۔محکمہ ماہی گیر ی اسسٹنٹ کمشنر نے تنبیہ کی ہے کہ ا گر مقررہ تاریخ تک کشتیاں ہٹائی نہیں جائیں گی تو پھران کشتیوں کو ناقابل استعمال قرار دے کر ان کا رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔ 


Share: